مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف خطرات کاسامنا رہا جب کہ قوم کوملک کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، پاکستان میں سکیورٹی کی صورت حال، چیلنجز پر بریفنگ کے بعد شرکا نے آرمی چیف سے بھی بات چیت کی۔ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف خطرات کاسامنا رہا، لیکن پاکستانی قوم اور فورسز نے بڑی بہادری اور کامیابی سے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا، اور ان خطرات کو مؤثر انداز سے شکست دی۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف خطرات کاسامنا رہا جب کہ قوم کوملک کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔
News ID 1885762
آپ کا تبصرہ